ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / مرکزی وزیر کوشل کشور کے مکان میں سنسنی خیز قتل، بیٹے کی لائسنس یافتہ پستول برآمد لیکن کوشل کشور کی معاملہ سے پلہ جھاڑنے کی کوشش

مرکزی وزیر کوشل کشور کے مکان میں سنسنی خیز قتل، بیٹے کی لائسنس یافتہ پستول برآمد لیکن کوشل کشور کی معاملہ سے پلہ جھاڑنے کی کوشش

Sat, 02 Sep 2023 13:30:26    S.O. News Service

لکھنؤ، 2/ستمبر (ایس او نیوز/ایجنسی) مرکزی حکومت میں وزیر برائے ہائوسنگ  اور شہری ترقیات کوشل کشور کے لکھنؤ والے مکان  پرسنسنی خیز قتل کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ یہ قتل مبینہ طور پر مرکزی وزیر کے بیٹے وکاس کشور کی لائسنس یافتہ پستول سے ہونے کی بات سامنے آئی ہے۔ مقتول کی شناخت ونئے شریواستو کے طور پر ہوئی ہے جو وکاس کشور کا قریبی ساتھی بتایا جارہا ہے۔  اتنی بڑی واردات کے باوجود مرکزی وزیر  معاملے سے پلہ جھاڑنے کی کوشش کررہے ہیںاور کہہ رہے ہیں کہ وہ مقتول کے بارے میں نہیں جانتے ہیں۔ دوسری طرف  ونئے کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ وہ وکاس کا نہایت قریبی ساتھی تھا اور اسے پوری منصوبہ بندی کے ساتھ قتل کیا گیا ہے۔

 مرکزی وزیر کوشل کشور کے مطابق وہ مقتول کو نہیں جانتے لیکن اس کے اہل خانہ سے پوری ہمدردی رکھتے ہیں اور اس بات کی کوشش کریں گے کہ اس کے قاتلوں کو جلد سے جلد پکڑا جائے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ قتل کب ہوا اور اس وقت ان کے گھر پر کون تھا انہیں یہ بھی معلوم نہیں ہےکیوں کہ وہ اور ان کا بیٹا اس وقت دہلی میں ہیں۔ 

 دوسری طرف ونئے کے بھائی نے بتایا کہ  وکاس کوشل ونئے کو ہر جگہ ساتھ لے جاتا تھا لیکن جب وہ دہلی گیا تو اسے ساتھ نہیں لے گیا اسی سے شبہ ہو تا ہے کہ ان کے بھائی کے قتل میں وکاس کہیں نہ کہیں ملوث ہے اور مرکزی وزیر اسے بچانے کی کوشش کررہے ہیں لیکن ہم نے انصاف کا مطالبہ کرتے رہیں گے ۔ 


Share: